امفال،8اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمال مشرقی ریاست منی پور میں یومِ آزادی کی تقریب کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ایل ایم کھاتے نے کہا کہ ریاست کی سیکورٹی فورس ریاست میں پرامن اور تشدد سے پاک یوم آزادی تقریب منانے کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ دس دنوں سے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز ریاست میں قانون اور نظام کی حیثیت برقرار رکھنے کے لئے ایک خاص حکمت عملی بھی بنا رہے ہیں۔ریاست کے سیکورٹی فورس یوم آزادی کی تقریب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے مرکزی فورسز بالخصوص فوج اور آسام رائفلز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اس دوران سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے مختلف مقامات پر چوکسی، گشت، تلاشی مہم اور تحقیقات بڑھا دی گئی ہیں۔